ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے تعلیم اور کھیل میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والوں کو دی تہنیت

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے تعلیم اور کھیل میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والوں کو دی تہنیت

Thu, 16 Feb 2017 19:08:37    S.O. News Service

بھٹکل:16/فروری    (ایس او نیوز) بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے  تمام تعلیمی اداروں کےوہ طلبا جنہوں نے یونیورسٹی کی سطح پر رینک حاصل کیا ہو، اسی طرح قومی ، ریاستی اور یونیورسٹی لیول پر بہترین کھیل کا مظاہر ہ   پیش کرتےہوئے تعلیمی اور کھیل کے میدان میں  کالج اور شہر کا نام روشن کیا ہو،  اُن تمام طلبا کے اعزاز میں شہر کے  کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں شاندار تہنیتی پروگرام منعقد کیا ۔

مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے شریک  رویندر کولّے نےطلبا کی تہنیت کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم جیسی دولت اور کوئی نہیں ہے، علم ہی انسان کو عزت و ناموری بخشتاہے،انہوں نے کہا کہ اب بھٹکل حساس شہر نہیں ، بلکہ تعلیمی، ثقافتی اور کھیل و فن کاری کا ایک مرکز بن کر مشہور ومعروف ہو رہا ہے۔  جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سریش نایک نے ٹرسٹ کے منصوبہ جات کی تفصیل پیش کی ۔اس موقع پر 5یونیورسٹی رینک،4قومی سطح کے کھلاڑی ، 6ریاستی سطح کے کھلاڑی اور 10 یونیورسٹی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تہنیت پیش کی ۔ ٹرسٹی راجیش نایک، وسنت شانبھاگ سمیت کئی طلبا اور عوام پروگرام میں شریک تھے۔  انتظامیہ افسر ناگیش بھٹ نے استقبال کیا ۔ ودیانجلی اسکول کے صدر مدر س نوین نے شکریہ اداکیا۔ گنگادھرنائک اور شری ناتھ پائی نے نظامت کی۔


Share: